قومی

اپوزیشن کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں: راہل-پرینکا گاندھی

مسٹر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں پیر کے روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں صرف حکومت کے لوگوں کو بولنے کی اجازت ہے، لیکن اپوزیشن کو اپنے خیالات پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری اور پارٹی کی لوک سبھا رکن پرینکا گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ ایوان میں صرف حکمراں پارٹی کے لوگوں کو بولنے کی اجازت دی جاتی ہے اور اپوزیشن کے لوگوں کو بولنے سے روکا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی

مسٹر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں پیر کے روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں صرف حکومت کے لوگوں کو بولنے کی اجازت ہے، لیکن اپوزیشن کو اپنے خیالات پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر ہوں، ایوان میں بات کرنا میرا حق ہے لیکن حزب اقتدار والے مجھے بولنے نہیں دیتے ہيں۔

محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ اگر حکومت ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہے تو وہ بات کرے، لیکن یہ لوگ اپوزیشن لیڈر کو بولنے ہی نہیں دیتے ہيں۔