دہلی

مودی، ٹمپو ارب پتیوں کے کٹھ پتلی راجہ: راہول گاندھی

کانگریس قائد راہول گاندھی نے ہفتہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کیا۔ انہوں نے انہیں ”ٹمپو ارب پتیوں“ کا ”کٹھ پتلی راجہ“ قراردیا۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے ہفتہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کیا۔ انہوں نے انہیں ”ٹمپو ارب پتیوں“ کا ”کٹھ پتلی راجہ“ قراردیا۔

متعلقہ خبریں
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)

مودی کو ان کے اس ریمارک کے لئے مسلسل نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہ کانگریس کو ”اڈانی اور امبانی“ سے ”ٹمپو بھر نقدی“ ملی‘ سابق صدر کانگریس نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں جمعہ کے دن لکھنو میں ان کی تقریر کے بعض حصے شامل ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ راہول گاندھی نے ہندی میں پوسٹ کیا کہ نریندر مودی وزیراعظم نہیں ہیں‘ راجہ ہیں۔ ایک کٹھ پتلی راجہ جس کی ڈور ٹمپو ارب پتیوں کے ہاتھوں میں ہے۔

راہول گاندھی نے لکھنو میں کہا تھا کہ مودی جی راجہ ہیں‘ وہ پردھان منتری نہیں ہیں۔ ان کا کابینہ‘ پارلیمنٹ یا دستور سے کوئی لینا دینا نہیں۔ وہ 21 ویں صدی کے راجہ ہیں۔

وہ 2یا 3 فینانسرس کا فرنٹ ہیں جن کے پاس حقیقی طاقت ہے۔ چہارشنبہ کے دن ایک سیاسی ریالی میں مودی نے کانگریس پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے امبانی اور اڈانی کے ساتھ معاملت کرلی۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ آیا پارٹی کو 2 صنعتکاروں سے ٹمپو بھر کالادھن مل گیا تاکہ راہول گاندھی 2 صنعتکاروں کو کوسنا بند کردیں۔

راہول گاندھی اور کانگریس کے دیگر قائدین نے کہا تھا کہ وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ سی بی آئی یا ای ڈی تحقیقات کا حکم دیں تاکہ پتہ چلے کہ آیا اڈانی اور امبانی نے کانگریس کو کالا دھن بھیجا۔

a3w
a3w