یا قوت پورہ میں جشن مولود کعبہ و فیضان غریب نوازؒ، مولانا عبدالحمید رحمانی چشتی کا خطاب
مولانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں اپ کی محبت سے نئی نسلوں کو واقف کروانا چاہیے اور حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم کی عظمت و شجاعت و بہادری سے ایمان کو جلا ملتی ہے اور ایک حوصلہ حاصل ہوتا ہے اور مسلمان جب کبھی فتحیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یا علی کے نعروں سے ایک طاقت حاصل ہوتی ہے ۔
حیدراباد: حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم امیرالمومنین خلیفۃ المسلمین کی شان و عظمت اتنی بلند و بالا ہے کہ پیارے اقا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نورانی صحابہ کرام کے سامنے حضرت علی ابن ابو طالب کی شان و عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ علی جدھر ہے حق ادھر ہے فرمایا ام المومنین بی بی عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہ اللہ کے نبی مردوں میں سب سے زیادہ اگر کسی کو چاہتے تو حضرت مولا علی تھے اور عورتوں میں اگر کسی کو چاہتے تو وہ سیدہ بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہ تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے علی تمہارا اور میرا رشتہ ویسے ہی ہے جیسے موسی و ہارون کا تھا ۔
لیکن میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اغوش میں پرورش پانے والے پیدا ہوتے ہی چہرہ مصطفی کو دیکھنے کا شرف اور دنیا میں اتے ہی سب سے پہلے غذا لعاب مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو چکنے کا شرف فتح مکہ کے موقع پر کعبۃ اللہ سے بتوں کو اکھاڑ پھینکنے کا شرف نماز عصر کے لیے ڈوبا ہوا سورج پلٹ انا حضرت مولا علی کو یہ اعزاز ہے کہ اپ فاتح خیبر ہیں اور مکے کا مشہور پہلوان کو جو ہے دو ٹکڑے کرنا یہ بھی اپ ہی کو اللہ نے اتنی بلند و بالا نعمتوں سے نوازا ہے بے شمار طاقت رکھنے کے باوجود مزاج میں اتنی عز و انکساری تھی کہ مسجد کو اتے تو اپنے دونوں بازوں کو جھکاتے اور کپکپی طاری ہوتی ہے لوگوں نے پوچھا اے علی تم جب مسجد میں اتے ہو تو انتہائی سے زیادہ اپ کے چہرے پر خوف نظر اتا ہے تو اپ نے فرمایا میں اس بارگاہ خداوند کریم میں حاضر ہو رہا ہوں جو سب کا مالک الملک ہے اس طرح مساجد کا احترام اور اللہ کی کبریائی سے ڈرا کرتے۔
ان خیالات کا اظہار مولانا محمد عبدالحمید رحمانی چشتی صدر کل ہند تنظیم اصلاح معاشرہ نے رائل کلاسک کنونشن یا قوت پورہ مرکزی جلسہ مولود کعبہ و فیضان خواجہ غریب نواز زیر اہتمام حلقہ سلطانیہ حیدریہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں اپ کی محبت سے نئی نسلوں کو واقف کروانا چاہیے اور حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم کی عظمت و شجاعت و بہادری سے ایمان کو جلا ملتی ہے اور ایک حوصلہ حاصل ہوتا ہے اور مسلمان جب کبھی فتحیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یا علی کے نعروں سے ایک طاقت حاصل ہوتی ہے ۔
صحابہ کرام اور حضرت علی کرم اللہ ذوالکریم میں بے انتہا محبت تھی حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ جب کبھی میں فیصلہ کرتا ہوں اس مجلس میں اگر علی نہ ہوتے تو میں ہلاک ہو جاتا حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ علی کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے مصطفی کریم میں فرماتے ہوئے میں نے سنا ہے جب کبھی صحابہ اپس میں بیٹھتے تو سب مل کر حضرت علی کا چہرہ تکتے رہتے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایمان اور منافق میں پہچان علی کی محبت و عظمت ہے علی کی تعریف سے کوئی خوش ہوتا ہے تو وہ مسلمان مومن ہے اور علی کے سے جو بغض رکھتا ہے یقینا وہ منافق ہے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو علی سے محبت کرتا ہے میں اس سے محبت کرتا ہوں اور جو علی سے بغض رکھتا ہے مجھ سے وہ بغض رکھتا ہے وہ اللہ سے بغض رکھتا ہے مولا علی رضی اللہ تعالی عنہ کی سب سے پسندیدہ عبادت نماز اور تلاوت کلام پاک تھی مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ نمازوں کی پابندی کرے اور اپنے اخلاق کو بہتر کریں اپنی بچوں کے سینوں میں اہل بیت کی محبت کو بھریں اس جشن مولود کعبہ و فیضان غریب نواز میں حلق سلطانیہ حیدریہ کے مبلغین نے منفرد انداز میں عربی لہجے میں منقبت نعت و حمد و باری تعالی سنانے کی سعادت حاصل کی۔
بیرونی مہمان حضرت علامہ شیخ عبدالباقی نجیب الدین الگیلانی عراق شیخ الحلقہ بغداد شریف نے خاص دعا کی اور سرپرستی فرمائی صدارت حضرت مولانا خواجہ سید غیاس الدین چشتی اجمیری نے کی نگرانی مولانا سید کامل پاشاہ شطاری سجاد نشین حضرت کامل علیہ رحمہ اس جشن میں کثیر تعداد میں علماء مشائخ نے شرکت کی قابل ذکر مولانا سید فاروق پاشاہ قادری زرین کلا مولانا سید محمود پاشاہ زرین کلا مولانا سید اکبر محی الدین شکیل پاشاہ قادری مشائخ بالاپور مولانا سید ہاشم پاشاہ قادری جناب سید احمد پاشا قادری زرین کلا سابق ہے رکن اسمبلی مولانا سید شکیل پاشاہ قادری سہروردی مولانا سید لیاقت علی رضوی مولانا سید عبدالستار بندہ نوازی مولانا صوفی سید ظہیر الدین قادری مولانا سید احمد غوری سہروردی استاد جامع نظامیہ کثیر تعداد میں علماء مشائخ کی تہنیت پیش کی گئی مولانا صوفی ایوب قریشی قادری سلطان علی شاہ چشتی امیر حلق سلطانیہ حیدریہ کی جانب سے بعد نماز عشاء بروز پیر 12 رجب کو خانقاہ حلق سلطانیہ حیدریہ ریتی کی مسجد یا قوت پورا سے محبان مولا علی وہ رفاعی فقراء کی کثیر تعداد کے ساتھ گھوڑوں اور بگیوں کے ساتھ جلوس سے مولا علی نکالا گیا رائل کلاسک کنونشن یا قوت پورا تک جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مولا علی کے چاہنے والے شریک تھے نیاز التبرک کا بھی اہتمام کیا گیا۔