تلنگانہ

کرناٹک میں عدم ترقی سے متعلق چیف منسٹر کے سی آر کی جھوٹی تشہیر:سدارامیا

سدارامیا نے پوچھاکہ ریاست میں کسانوں کومسائل ہیں توانہیں پڑوسی ریاست تلنگانہ میں احتجاج کی کیاضرورت ہے؟انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں احتجاج کرنے والے کسانوں کا تعلق کنڑریاست سے نہیں ہے۔

حیدرآباد: کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیانے اس یقین کااظہارکیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت تشکیل دے گی جس کے بعد ان 6ضمانتوں پر عمل کو یقینی بنایاجائے گا جس کا وعدہ عوام سے کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
”آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہیں:“ سدارامیا کا بی جے پی قائدین پر طنز

انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس حکومت کی جانب سے عوام سے کئے گئے وعدوں پرعمل نہ کرنے کے جھوٹے الزامات عائد کئے جارہے ہیں ساتھ ہی کرناٹک میں عدم ترقی کے تعلق سے وزیراعلی چندرشیکھرراو، ان کے فرزند تارک راما راو اوربی جے پی کے لیڈران جھوٹی تشہیرکررہے ہیں۔

انہوں نے پوچھاکہ ریاست میں کسانوں کومسائل ہیں توانہیں پڑوسی ریاست تلنگانہ میں احتجاج کی کیاضرورت ہے؟انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں احتجاج کرنے والے کسانوں کا تعلق کنڑریاست سے نہیں ہے۔

سدارامیا نے تلنگانہ میں انتخابی مہم کے حصہ کے طورپر تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآبادمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اگرپڑوسی ریاست آکر دیکھیں گے تو انہیں معلوم ہوگا کہ وہاں پر کس طرح حکمرانی کی جارہی ہے۔

a3w
a3w