قومی
کانگریس رکن اسمبلی ممن خان کو بدنام کرنے پر 6 افراد کے خلاف کیس درج
فیروز پور جھرکہ کے کانگریس رکن اسمبلی ممن خان کو بدنام کرنے کی کوشش پر نوح میں 6 افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ پولیس نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

گروگرام (پی ٹی آئی) فیروز پور جھرکہ کے کانگریس رکن اسمبلی ممن خان کو بدنام کرنے کی کوشش پر نوح میں 6 افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ پولیس نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔
رکن اسمبلی کے بھائی مستقیم خان کی شکایت پر نگینہ پولیس اسٹیشن میں جمعہ کے دن ایف آئی آر درج ہوئی۔ 6ملزمین میں 3 کی شناخت ساحر، زکریا اور جبار کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
ممن خان نے میواد میں مسلخ کا معاملہ اٹھایا تھا۔ جمعہ کے دن بعض لوگوں نے غیرقانونی مسالخ کے خلاف نوح غلہ منڈی میں احتجاج کیا تھا اور سوشل میڈیا پر ممن خان پر تنقید کی تھی۔
نگینہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او پروین کمار نے بتایا کہ ہم نے 6 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اور معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔