مشرق وسطیٰ

عیدالاضحیٰ کے موقع پر عرب امارات میں ایک ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم

صدر کی معافی سے رہائی پانے والے قیدیوں کو اپنے مستقبل پر نظر ثانی کرنے اور کامیاب سماجی اور پیشہ ورانہ زندگی گزارنے کے لیے اپنے خاندانوں اور برادریوں کی خدمت میں مثبت کردار ادا کرنے کا موقع ملتا ہے۔

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قریباً ایک ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خیلج ٹائمز کے مطابق ملک بھر کے رہائشی اس سال عید الاضحی منانے کے لیے تیار ہیں۔ ایسے میں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے 988 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

یواے ای کے امارات میں سے ہر ایک کے حکمرانوں کا یہ عام رواج ہے کہ وہ اہم اسلامی مواقع کے دوران قیدیوں کو معاف کر دیتے ہیں۔

صدر کی معافی سے رہائی پانے والے قیدیوں کو اپنے مستقبل پر نظر ثانی کرنے اور کامیاب سماجی اور پیشہ ورانہ زندگی گزارنے کے لیے اپنے خاندانوں اور برادریوں کی خدمت میں مثبت کردار ادا کرنے کا موقع ملتا ہے۔

گزشتہ سال شیخ محمد بن زاید النہیان نے عیدالاضحیٰ پر 505 قیدیوں کی رہائی ‏کے احکامات جاری کیے تھے۔

عمومی طور پر عید کے موقع پر پاکستان، سعودی عرب سمیت مسلم ممالک میں معمولی نوعیت ‏کے جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کی انسانی ہمدردری کی بنیادوں پر رہائی عمل میں لائی ‏جاتی ہے۔

اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو نئی زندگی کا موقع فراہم کرنا ہے ‏تاکہ اُن کے عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کی تکلیف میں آسانی ہوسکے۔