دہلی

دہلی میں گھنی دھند کے باعث 125 سے زیادہ پروازیں منسوخ

دہلی ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ صبح 9 بجے تک مختلف ایئر لائنز کی 64 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ دیگر شہروں سے آنے والی اتنی ہی تعداد میں پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ دہلی پہنچنے والی آٹھ پروازوں کو دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایئرپورٹ پر حد نگاہ ایک میٹر رہ گئی۔

نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گھنے کہرے کی وجہ سے پیر کی صبح 125 سے زیادہ پروازیں منسوخ اور آٹھ کو دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
ایر انڈیا ایکسپریس کی75پروازیں منسوخ
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست

دہلی ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ صبح 9 بجے تک مختلف ایئر لائنز کی 64 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ دیگر شہروں سے آنے والی اتنی ہی تعداد میں پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ دہلی پہنچنے والی آٹھ پروازوں کو دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایئرپورٹ پر حد نگاہ ایک میٹر رہ گئی۔

دہلی ہوائی اڈے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا کہ رات 1 بجے سے ہی کیٹ-3 طریقہ کار کے تحت چل رہی ہیں۔ یہ سلسلہ صبح 10 بجے تک جاری رہا۔ اس کا مطلب ہے کہ جو طیارے اور عملے کے ارکان کیٹ-3 کے لیے اہل ہیں وہیں لینڈنگ اور ٹیک آف کرسکتے ہیں۔ کیٹ-3 انتہائی جدید آلات کی مدد سے لینڈنگ اور ٹیک آف کی سہولت ہے، جو انتہائی گھنے کہرے کے حالات میں استعمال ہوتی ہے۔

ایئر لائنز نے مسافروں کو ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے اپنی پروازوں کے بارے میں معلومات حاصل کرلیں۔