حیدرآباد

حیدرآباد میں ایک طرف جھکی عمارت کو منہدم کرنے کاکام شروع

پرانا شہرحیدرآباد کے علاقہ بہادرپورہ میں ایک طرف جھکی ہوئی چارمنزلہ عمارت کے انہدام کی کارروائی شروع کی گئی۔

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآباد کے علاقہ بہادرپورہ میں ایک طرف جھکی ہوئی چارمنزلہ عمارت کے انہدام کی کارروائی شروع کی گئی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام

اس عمارت کے ایک طرف جھکنے سے مقامی عوام میں خوف دیکھاگیاتھا اور احتیاطی طورپر متصل عمارتوں سے مقامی افراد کاتخلیہ کروادیاگیاتھا۔

بھاری آلات کے ذریعہ اس عمارت کو منہدم کرنے کاکام کیاگیا۔

بلدیہ نے ہدایت دی ہے کہ اس عمارت کومنہدم کرنے کے اخراجات عمارت کے مالک کو اداکرنے ہوں گے۔

عمارت کومنہدم کرنے کاکام اندرون 48گھنٹے یہ کام مکمل ہونے کی توقع ہے۔

یواین آئی وخ