پہلگام دہشت گرد حملہ: وشاکھاپٹنم کا سابق بینکر سمیت 16 سیاح جاں بحق
جموں و کشمیر کے معروف سیاحتی مقام بیسارن ویلی (جسے "منی سوئٹزرلینڈ" بھی کہا جاتا ہے) میں پیش آئے ایک خوفناک دہشت گرد حملے میں 16 معصوم افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں وشاکھاپٹنم کے ایک ریٹائرڈ بینکر، بنگلورو کے ٹیک پروفیشنل اور حیدرآباد میں تعینات انٹیلی جنس بیورو (IB) افسر شامل ہیں۔

پہلگام: جموں و کشمیر کے معروف سیاحتی مقام بیسارن ویلی (جسے "منی سوئٹزرلینڈ” بھی کہا جاتا ہے) میں پیش آئے ایک خوفناک دہشت گرد حملے میں 16 معصوم افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں وشاکھاپٹنم کے ایک ریٹائرڈ بینکر، بنگلورو کے ٹیک پروفیشنل اور حیدرآباد میں تعینات انٹیلی جنس بیورو (IB) افسر شامل ہیں۔
وشاکھاپٹنم کے جے چندرموولی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید
جاں بحق افراد میں جے چندرموولی، وشاکھاپٹنم کے پانڈورنگاپورم کے رہائشی شامل تھے۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ تعطیلات گزارنے گئے تھے جب یہ ہولناک واقعہ پیش آیا۔
چندرموولی بھاگنے کی کوشش کے دوران دہشت گردوں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، انہوں نے رحم کی اپیل کی تھی لیکن حملہ آوروں نے کوئی رعایت نہ کی۔
آندھرا کے آئی ٹی پروفیشنل مدھو سدن سومی سیٹی بھی جاں بحق
دوسری جانب، کاولی (نیلور ضلع) سے تعلق رکھنے والے اور بنگلورو میں مقیم آئی ٹی انجینئر مدھوسدن سومی سیٹی بھی اس حملے میں شہید ہو گئے۔ وہ بھی اپنے خاندان کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے آئے تھے۔
حیدرآباد کے IB افسر منیش رنجن کی بہیمانہ شہادت
سب سے زیادہ دل دہلا دینے والا واقعہ انٹیلی جنس بیورو کے افسر منیش رنجن کا ہے جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ LTC ٹور پر تھے۔
دہشت گردوں نے ان کے اہل خانہ کے سامنے انہیں گولی مار دی۔ منیش بہار کے رہائشی تھے اور حیدرآباد میں تعینات تھے۔
تلنگانہ اور آندھرا کے قائدین کا اظہار مذمت
اس افسوسناک واقعے پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
ڈپٹی سی ایم پاون کلیان نے اس حملے کو "بربریت اور بزدلی کی انتہا” قرار دیا۔
جنا سینا پارٹی کا تین روزہ سوگ کا اعلان
پاون کلیان کی قیادت میں جنا سینا پارٹی نے:
- تین روزہ سوگ
- پارٹی دفاتر پر پرچم سرنگوں
- شمع روشن تقاریب اور انسانی زنجیر کا اہتمام جمعہ کی شام کو کرنے کا اعلان کیا۔
تلنگانہ کے گورنر کا ردعمل
تلنگانہ کے گورنر جیشنو دیو ورما نے X (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا:
"پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر دل گرفتہ ہوں۔ یہ بزدلانہ حملہ انسانیت کے خلاف ہے۔ میری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔”