مہاراشٹرا

پاکستانی خاتون 4 بچوں کے ساتھ زیرحراست

پولیس نے ایک پاکستانی خاتون اور اس کے 4 بچوں کو جو غیرقانونی طورپر گریٹر نوئیڈا میں رہ رہے تھے‘ حراست میں لے لیا ہے۔

نوئیڈا: پولیس نے ایک پاکستانی خاتون اور اس کے 4 بچوں کو جو غیرقانونی طورپر گریٹر نوئیڈا میں رہ رہے تھے‘ حراست میں لے لیا ہے۔

انہیں ایک شخص نے کرایہ کے مکان میں رکھا تھا جس سے اس کی دوستی آن لائن گیم پب جی کھیلنے کے دوران ہوئی تھی۔ پولیس نے گریٹر نوئیڈا کے رہنے والے اس شخص کو بھی حراست میں لے لیا۔

ڈپٹی کمشنر پولیس (گریٹر نوئیڈا) سعد میاں خان نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ پاکستانی خاتون اور مقامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ عورت کے 4 بچے بھی پولیس تحویل میں ہیں۔

20 سال سے اوپر کی پاکستانی عورت آن لائن گیم پب جی کے ذریعہ مقامی شخص کے رابطہ میں آئی تھی۔ بعدازاں دونوں میں دوستی ہوگئی تھی۔ دونوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

پوچھ تاچھ مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیل بتائی جائے گی۔

ایک مقامی پولیس عہدیدار کے بموجب پاکستانی خاتون اپنے بچوں کے ساتھ گزشتہ ماہ نیپال کے راستہ اترپردیش میں داخل ہوئی اور بس کے ذریعہ گریٹر نوئیڈا پہنچی۔