کھیل

پیرا ایتھلیٹ پریتی پال نے خواتین کی 200 میٹر دوڑ میں کانسہ کا تمغہ جیتا

ہندوستان کی ایتھلیٹ پریتی پال نے پیرس پیرا اولمپک گیمز میں خواتین کی 200 میٹر ٹی 35دوڑ میں انفرادی بہترین کارکردگی کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیت لیا ہے۔

پیرس: ہندوستان کی ایتھلیٹ پریتی پال نے پیرس پیرا اولمپک گیمز میں خواتین کی 200 میٹر ٹی 35دوڑ میں انفرادی بہترین کارکردگی کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیت لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
’بریکنگ دی بیریئرز‘ ہندوستان کے پیرا اولمپک ہیروز کی ان سنی کہانیاں

اتوار کی رات کھیلے گئے میچ میں پریتی پال نے خواتین کی 200 میٹر ٹی35 ریس میں 30.01 سیکنڈ کے اپنے بہترین وقت کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔

اس جیت کے ساتھ، وہ پیرالمپکس میں دو تمغے جیتنے والی پہلی ٹریک اینڈ فیلڈ ہندوستانی خاتون پیرا ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔ پریتی پال ایک سے زیادہ پیرا اولمپک تمغے جیتنے والی ساتویں ہندوستانی ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جمعہ کو انہوں نے پیرا اولمپک ٹریک ایونٹ میں ہندوستان کا پہلا ایتھلیٹکس تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے خواتین کے ٹی 35 ،100 میٹر مقابلے میں 14.21 سیکنڈ کےانفرادی بہترین وقت کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔