تلنگانہ

تروملا مندر میں درشن کیلئے قطار۔تلنگانہ کی خاتون کو سانپ نے ڈس لیا

تلنگانہ کے ضلع بھوپال پلی سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ مونیکا جب درشن کے لئے قطار میں کھڑی تھی تو اچانک ایک سانپ نے اسے ڈس لیا۔ وہاں موجود دیگر مسافروں اور ٹی ٹی ڈی کے عملے نے فوری طور پر چوکسی دکھائی اور متاثرہ خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

حیدرآباد: اے پی کی مشہورتروملا مندر میں درشن کے لئے لگی شردھالووں کی قطار میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب ایک سانپ نے ایک خاتون کو ڈس لیا۔ یہ واقعہ 300 روپے والے خصوصی درشن کی لائن میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
تروملا کے قریب سیکوریٹی میں کوتاہی، بھکتوں نے ڈرون استعمال کیا (ویڈیو)
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر

تلنگانہ کے ضلع بھوپال پلی سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ مونیکا جب درشن کے لئے قطار میں کھڑی تھی تو اچانک ایک سانپ نے اسے ڈس لیا۔ وہاں موجود دیگر مسافروں اور ٹی ٹی ڈی کے عملے نے فوری طور پر چوکسی دکھائی اور متاثرہ خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹروں نے خاتون بہتر علاج کے لیے تروپتی کے ایس وی آئی ایم ایس اسپتال منتقل کر دیا۔ حکام نے میڈیا کو بتایا کہ مونیکا اب مکمل طور پر خطرہ سے باہر ہے اور علاج کے بعد صحت یاب ہو کر اپنے آبائی مقام کو روانہ ہو چکی ہے۔ اس واقعہ کے بعد قطاروں کے پاس حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔