تلنگانہ

تلنگانہ: ورچول طریقہ پر دستیاب رہوں گا۔ فون ٹیپنگ معاملہ کے ملزم پربھاکر راؤ کا امریکہ سے تحقیقاتی عہدیدار کو مکتوب

ایس آئی بی کے سابق سربراہ پربھاکر راؤ، جو فون ٹیپنگ کیس میں اہم ملزم ہیں، نے کیس کے تحقیقاتی عہدیدار جوبلی ہلز اے سی پی کو ایک مکتوب روانہ کیا جو تاخیر سے منظرعام پر آیا۔

حیدرآباد: اسپیشل انٹلی جنس بیورو (ایس آئی بی) کے سابق سربراہ پربھاکر راؤ، جو فون ٹیپنگ کیس میں اہم ملزم ہیں، نے کیس کے تحقیقاتی عہدیدار جوبلی ہلز اے سی پی کو ایک مکتوب روانہ کیا جو تاخیر سے منظرعام پر آیا۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
فون ٹیاپنگ کیس کی تحقیقات میں حیران کن پہلوؤں کا انکشاف
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور

پربھاکر راؤ نے گزشتہ ماہ کی 23 تاریخ کو جوبلی ہلز اے سی پی کو موسومہ مکتوب میں کہا کہ ڈاکٹروں نے انہیں صحت کے پیش نظر اب امریکہ نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

پربھاکر راؤ نے کہا کہ ماضی میں مہلک کینسر کے علاوہ بی پی میں بھی اضافہ ہوا ہے اور وہ دل اور گردے سے متعلق امراض میں وہ مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان پر جھوٹے الزامات لگا ئے جارہے ہیں۔یہ الزامات میڈیا کو لیکس کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اور ان کا خاندان بھی ذہنی طور پر پریشان ہے۔

دراصل انہیں 26 جون کو امریکہ سے آنا تھا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق وہ رک گئے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ مکمل صحت یاب ہونے کے بعد تحقیقاتی عہدیدار کے سامنے پیش ہوں گے اور تعاون کر تے ہوئے تمام سوالات کے جوابات دیں گے۔

مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ جب تک وہ ہندوستان نہیں آتے، وہ ورچول طریقہ کار کے مطابق دستیاب رہیں گے۔