بھارتسوشیل میڈیا

ہندوستانی عازمین حج کے کوٹہ میں اضافہ

سعودی عرب نے سال 2023 کیلئے ہندوستان کے حج کوٹہ میں اضافہ کیا ہے۔ اس سال جملہ 1,75,025 ہندوستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

حیدرآباد: سعودی عرب نے سال 2023 کیلئے ہندوستان کے حج کوٹہ میں اضافہ کیا ہے۔ اس سال جملہ 1,75,025 ہندوستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان

سعودی عرب کے نائب وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹر عادل الفتح بن سلیم مش اور ہندوستانی قونصل جنرل محمد شاہدعالم نے جدہ میں حج معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

ہندوستانی قونصلیٹ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ سال 2023 کے لئے ہندوستانی عازمین حج کے لئے 1,75,025 کاکوٹہ مقرر کیاگیا ہے۔ سال 2022 میں یہ تعداد79,237 تھی۔

کوٹہ کی کمی کے باعث کئی خواہشمند ہندوستانی عازمین کو حج کی سعادت کاموقع نہیں ملاتھا۔ اب کوٹہ میں اضافہ سے اس سال ہندوستانی عازمین کوحج کی سعادت حاصل ہوگی۔

a3w
a3w