حیدرآباد

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافر ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس کر ہلاک

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ پون کمار، پلیٹ فارم نمبر 8 پر داناپور ایکسپریس کا انتظار کر رہا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر گذشتہ روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران پھسل کر شدید زخمی ہوگیا اور بعد ازاں اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافرین کا احتجاج
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ پون کمار، پلیٹ فارم نمبر 8 پر داناپور ایکسپریس کا انتظار کر رہا تھا۔

ٹرین کے پہنچنے پر اس نے سوار ہونے کی کوشش کی، تاہم توازن بگڑنے کے باعث وہ پھسل کر ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان جا گرا۔

مسافر کچھ فاصلہ تک ٹرین کے ساتھ گھسیٹتا رہا، جس پر چوکس مسافروں، ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) اور ریلوے عملے نے فوری طور پر ٹرین کو روکا اور بچاو کارروائی شروع کی۔

زخمی مسافر کو فوری طور پر گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔سکندرآباد گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے اس واقعہ کی جانچ شروع کر دی۔