شمالی بھارت

گرمی کی لہر: تعلیمی اداروں کو 18 جون تک بند رکھنے کی ہدایت

پٹنہ کے ضلع انتظامیہ نے رواں گرمی کی لہر کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارہ جات کو بند رکھنے کے لیے ایک نوٹس جاری کی ہے۔

پٹنہ: پٹنہ کے ضلع انتظامیہ نے رواں گرمی کی لہر کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارہ جات کو بند رکھنے کے لیے ایک نوٹس جاری کی ہے۔

پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ چندر شیکھر سنگھ نے کہا کہ سخت گرمی کی لہر کے ساتھ نم درجہ حرارت بچوں کے لیے جوکھم ثابت ہوسکتا ہے۔

انتظامیہ نے ردّ ِ عمل میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت خانگی اور سرکاری اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک، آنگن واڑی، پری اسکول کی تمام تعلیمی سرگرمیوں پر روک لگا دی ہے۔

یہ حکم پیر سے 18 جون تک قابل اطلاق ہوگا، تاہم گرمائی تعطیلات جاری ہیں اور بیشتر اسکول بند ہوچکے ہیں۔ پٹنہ میں صرف چند کوچنگ سنٹرس اور خانگی ادارہ جات کھلے ہیں۔

پٹنہ میں گزشتہ چند دن میں درجہئ حرارت 44 ڈگری سے اوپر ہوگیا اور موسمیات کے محکمہ نے آئندہ ایک ہفتہ میں مذکورہ موسمی درجہئ حرارت برقرار رہنے کی پیش قیاسی کی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ بہار میں 20 جون تک مانسون پہنچ سکتا ہے۔