آندھراپردیش
تمل ناڈو بھگدڑواقعہ پر پون کلیان کااظہار افسوس
تمل ناڈو میں ٹی وی کے پارٹی کے صدر وجے کی ریلی میں بھگدڑ کے واقعہ پر آندھراپردیش کے نائب وزیراعلی و جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان نے افسوس کااظہار کیا ہے۔
حیدرآباد: تمل ناڈو میں ٹی وی کے پارٹی کے صدر وجے کی ریلی میں بھگدڑ کے واقعہ پر آندھراپردیش کے نائب وزیراعلی و جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان نے افسوس کااظہار کیا ہے۔
انہوں نے اس خصوص میں سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا
”ٹی وی کے صدر وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچنا بدقسمتی کی بات ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثہ میں 33 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں چھ بچے ہونا مزید دکھ کا باعث ہے۔
میں مہلوکین کے ارکان خاندان سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کے لئے میں تمل ناڈو حکومت سے درخواست کرتا ہوں۔“