کھیل

پی سی بی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے لیے ان تین کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے کیا انکار

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے تینوں کھلاڑیوں اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مصروف شیڈول کا حوالہ دیتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان کو کناڈا میں ہونے والے گلوبل ٹی -20 ٹورنامنٹ کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دینے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
نجم سیٹھی چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شپ کی دوڑ سے باہر
شاہین کو کام کے بوجھ سے راحت دینے پی سی بی کا فیصلہ
سرفراز کی کپتانی میں کھیلا، بہت کچھ سیکھا اور ڈانٹ بھی کھائی: بابر اعظم
شاہین آفریدی 100 وکٹیں مکمل کرنے کے قریب

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے تینوں کھلاڑیوں اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے پی سی بی نے نید ہنڈریڈ کھیلنے کے لیے نسیم شاہ کو این او سی دینے سے انکار کر دیا تھا۔

پی سی بی نے کہا “یاد رہے کہ اگست 2024 سے مارچ 2025 کے درمیان پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نو ٹیسٹ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، 14 ون ڈے اور نو ٹی ٹوئنٹی کھیلنا ہیں۔ تینوں کرکٹرز تینوں فارمیٹس میں کھیلتے ہیں اور پاکستان کو اگلے آٹھ ماہ میں ان کی خدمات درکار ہوں گی۔

گزشتہ سال پی سی بی اور کھلاڑیوں نے تین سالہ سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت انہیں ہر سال دو اوور سیز فرنچائز مقابلوں میں شرکت کی اجازت ہے بشرطیکہ کوئی بین الاقوامی شیڈول متضاد نہ ہو۔ تاہم معاہدوں کے تحت پی سی بی کو این او سی سے انکار کرنے کا حق حاصل ہے۔

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے معاملے میں این او سی نہ دینے کی وجہ مختلف ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہونے والے کسی بین الاقوامی ایونٹ سے ٹکرا نہیں رہا ہے۔ اس وجہ سے متاثرہ کھلاڑیوں میں عدم اطمینان دیکھا جا سکتا ہے۔

a3w
a3w