مشرق وسطیٰ

پینٹاگون ایران میں کئی ہفتوں تک زمینی کارروائی کی تیار میں: رپورٹس

اخبار کے مطابق، اگر ایسی کوئی کارروائی ہوتی ہے تو اس میں اسپیشل فورسز اور عام فوجی دستوں کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں شامل ہوں گی، تاہم یہ مکمل جنگ یا بڑے پیمانے پر حملہ نہیں ہوگا۔

واشنگٹن: امریکی محکمۂ دفاع ایران میں کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ بات واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے بتائی ہے۔

اخبار کے مطابق، اگر ایسی کوئی کارروائی ہوتی ہے تو اس میں اسپیشل فورسز اور عام فوجی دستوں کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں شامل ہوں گی، تاہم یہ مکمل جنگ یا بڑے پیمانے پر حملہ نہیں ہوگا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پینٹاگون کے ان منصوبوں کی منظوری دیں گے یا نہیں، جو گزشتہ چند ہفتوں میں تیار کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل ، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکوم) نے اعلان کیا تھا کہ امریکی بحریہ کا جنگی جہاز یو ایس ایس تریپولی مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا ہے۔

28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے مختلف مقامات، جن میں تہران بھی شامل ہے، پر حملے شروع کیے تھے، جس سے نقصان اور شہری ہلاکتیں ہوئیں۔ اس کے جواب میں ایران نے اسرائیل کے علاقوں اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر جوابی حملے کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایران عالمِ اسلام کی پہلی دفاعی لائن ہے صیہونی صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر