شمالی بھارت

ویڈیو: مکانوں پر سرخ نشان سے لوگ خوفزدہ

ایک اہم پیشرفت میں پبلک ورکرس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) نے بہرائچ میں دو چار مکانات کو سرخ نشان لگایا۔ ان میں اہم ملزم سرفراز اور دیگر کے مکانات شامل ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ لوگ رام گوپال مشرا کے قتل میں ملوث ہیں۔

لکھنو (آئی اے این ایس) ایک اہم پیشرفت میں پبلک ورکرس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) نے بہرائچ میں دو چار مکانات کو سرخ نشان لگایا۔ ان میں اہم ملزم سرفراز اور دیگر کے مکانات شامل ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ لوگ رام گوپال مشرا کے قتل میں ملوث ہیں۔

متعلقہ خبریں
یکساں سیول کوڈ کو زبردستی مسلط نہیں کیا جاسکتا: مولانا محب اللہ ندوی
کانوڑ یاترا، سپریم كورٹ كی عبوری روک میں توسیع
اتراکھنڈ کے گاؤں میں آگ لگنے سے 14 گھر جل کر خاکستر، 6 افراد جھلسے
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
سی اے اے اور این آر سی قانون سے لاعلمی کے سبب عوام میں خوف وہراس

بہرائچ پولیس تاحال 52 افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔ بہرائچ کے مہاراج گنج میں 13 اکتوبر کے فرقہ وارانہ تشدد کے لگ بھگ ایک ہفتہ بعد مکانات پر ریڈ مارک کیا گیا۔ مقامی لوگوں اور خاص طورپر ان لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جن کے مکانات پر سرخ نشان لگایا گیا۔

کئی شہری ڈرے ہوئے ہیں کہ کہیں ان کے مکانات ڈھا نہ دیئے جائیں۔

محمودن نامی خاتون نے دعویٰ کیا کہ پولیس بلاوجہ اس کے شوہر کو پکڑکر لے گئی۔ اسے ابھی تک رہا نہیں کیا گیا۔ ایک اور خاتون نے جس کا شوہر پولیس کی گرفتاری سے محفوظ رہا‘ کہا کہ وہ ڈرکر بھاگے ہیں۔

وہ 60 برس کے ہیں اور مجھے کوئی جانکاری نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔ میں بہت پریشان ہوں کیونکہ میرے بچے چھوٹے ہیں۔

ایک اور خاتون نے رندھی ہوئی آواز میں کہا کہ لوگ کسی بھی وقت میرے گھر میں گھس جاتے ہیں اور توڑپھوڑ کردیتے ہیں‘ میں کہاں جاؤں؟۔ میرے پوتے پوتیوں کی طبیعت خراب ہے۔ مجھے دوا تک نہیں مل رہی‘ میں کیا کروں؟۔