شمال مشرق

سعودی عرب: ملازمین کے لئے ’’تحفظ اجور‘‘ نظام متعارف

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے اس نظام کے تحت نجی اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ’مدد‘ پورٹل کے ذریعے ملازمین کی تنخواہیں بروقت بینکوں میں جمع کروائیں گے۔

ریاض: سعودی عرب کے ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ’تحفظ اجور‘ نظام متعارف کروا دیا۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں
سعودی عرب میں افسانہ نویسی کیلئے اعزاز
سعودی عرب میں رواں برس 100 سے زائد افراد کو موت کی سزا دی گئی
شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی میں شاہ سلمان عالمی اکیڈمی برائے عربی زبان کے ایک وفد کا دورہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے اس نظام کے تحت نجی اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ’مدد‘ پورٹل کے ذریعے ملازمین کی تنخواہیں بروقت بینکوں میں جمع کروائیں گے۔

وزارت نے جاری کردہ بیان میں خبردار کیا کہ جن نجی اداروں نے ’تحفظ اجور‘ نظام کی خلاف ورزی کی انہیں مقررہ سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدام نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت اور منظم طریقے سے ادائیگی کیلیے اٹھایا گیا ہے۔

a3w
a3w