حیدرآباد

محکمہ صحت کی شاندار کارکردگی قابل تعریف: اکبر اویسی

قائد ایم آئی ایم اکبر الدین اویسی نے محکمہ صحت کی ترقی کے لئے حکومت کی تعریف کی اورانہوں نے اس سلسلہ میں چیف منسٹر کے سی آر اور وزیر ہریش راؤ کو مبارکباد دی۔

حیدرآباد: قائد ایم آئی ایم اکبر الدین اویسی نے محکمہ صحت کی ترقی کے لئے حکومت کی تعریف کی اورانہوں نے اس سلسلہ میں چیف منسٹر کے سی آر اور وزیر ہریش راؤ کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے میڈیکل کالجس کے قیام اور ایم بی بی ایس کی اضافی نشستیں فراہم کرتے ہوئے زبردست کام کیا ہے۔

اسے طب کے شعبے میں ایک نیا ریکارڈ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن خطاب کرتے ہوئے اکبر الدین نے کہا کہ ہربلدیہ میں بستی کلینک کا قیام ایک اچھا اقدام ہے۔

انہوں نے آروگیہ شری کے تحت علاج کی حد کو 5 لاکھ روپے تک بڑھانے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی‘ ہر حلقے میں سو بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام کا خیرمقدم کرتی ہے۔