دہلی

منی پور معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

منی پور معاملے پر بحث اور وزیر اعظم نریندر مودی سے بیان کے مطالبے پر اپوزیشن کے زبردست ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی جمعرات کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

نئی دہلی: منی پور معاملے پر بحث اور وزیر اعظم نریندر مودی سے بیان کے مطالبے پر اپوزیشن کے زبردست ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی جمعرات کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
منی پور میں 4 ماہ کے تشدد میں 175ہلاکتیں، 32 افراد لاپتہ
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی وقفہ سوالات چلانے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی کی اور ایوان کے بیچ میں آکر وزیراعظم سے ایوان میں آکر جواب دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔

اسپیکر نے اپوزیشن ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس طرز عمل اور رویئے کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہ پارلیمنٹ اور ایوان کی روایت کے مطابق نہیں ہے۔ ایوان میں نعرے لگانا اور پلے کارڈ اٹھانا جمہوریت کے لیے درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایوان کے وقار اور احترام کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اسپیکر کی بار بار کی درخواستوں کا اپوزیشن ارکان پر کوئی اثر نہیں ہوا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

a3w
a3w