قومی

الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست خارج، ایک لاکھ روپے جرمانہ

پی آئی ایل، وکیل وی وینکٹ شیوکمار نے داخل کی تھی۔ چیف جسٹس ایم ایم سریواستو اور جسٹس جی ارول مروگن پر مشتمل بنچ نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ٹاملناڈو اسٹیٹ لیگل سرویسس اتھاریٹی میں جمع کرایا جائے۔

چینائی (آئی اے این ایس) مدراس ہائی کورٹ نے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے مفاد عامہ کی ایک درخواست (پی آئی ایل) خارج کردی جس میں الیکشن کمیشن کو کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کے اس الزام پر اپنا موقف واضح کرنے کی ہدایت دینے کی گزارش کی گئی تھی کہ 2024ء کے عام انتخابات میں فہرست رائے دہندگان میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں ہوئیں۔

پی آئی ایل، وکیل وی وینکٹ شیوکمار نے داخل کی تھی۔ چیف جسٹس ایم ایم سریواستو اور جسٹس جی ارول مروگن پر مشتمل بنچ نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ٹاملناڈو اسٹیٹ لیگل سرویسس اتھاریٹی میں جمع کرایا جائے۔

اس نے کہا کہ الیکشن کمیشن اٹھائے گئے مسئلہ پر فیصلے لینے کے لئے آزاد ہے۔