حیدرآباد

پرگتی بھون اب سے پرجا بھون ہوگا:ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہاکہ سونیا گاندھی،راہل گاندھی۔ پرینکا گاندھی کا تلنگانہ سے خاندانی تعلق ہے۔ مجھے امید ہے کہ بی آرایس ایک اپوزیشن پارٹی کے طور پر تعاون کرے گی۔ اب سے پرگتی بھون پرجا بھون ہو گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی نے ریاست میں کانگریس کی کامیابی کو تلنگانہ کے شہیدوں کے نام کیا۔انہوں نے حیدرآباد میں کانگریس پارٹی کی شاندار جیت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ”میں تلنگانہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ جنہوں نے کانگریس لیڈروں کو سونیا گاندھی کا شکریہ ادا کرنے کا موقع فراہم کیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

 اس فیصلہ کے ذریعہ کانگریس پارٹی کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے کہ وہ عوام کی امنگوں کو پورا کرے۔ تلنگانہ کے عوام نے جمہوریت کو بحال کیا۔بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں 21 دن تک جاری رہی۔

راہول گاندھی نے یقین دلایا کہ میں رہوں گا۔راہل نے میری اور بھٹی وکرمارککا کی بہت حوصلہ افزائی کی۔سونیا گاندھی،راہل گاندھی۔ پرینکا گاندھی کا تلنگانہ سے خاندانی تعلق ہے۔ مجھے امید ہے کہ بی آرایس ایک اپوزیشن پارٹی کے طور پر تعاون کرے گی۔ اب سے پرگتی بھون پرجا بھون ہو گا“

a3w
a3w