دہلی

جسٹس چندرچوڑ کے حلف لینے کے خلاف درخواست خارج

سپریم کورٹ بنچ نے کہا کہ ہمیں کوئی وجہ دکھائی نہیں دی کہ اس کی سماعت کی جائے۔ قبل ازیں چیف جسٹس یو یو للت کی بنچ نے آمادگی ظاہر کی تھی کہ جمعرات کے بجائے آج ہی سماعت کرلی جائے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن ایک درخواست خارج کردی جس میں گزارش کی گئی تھی کہ سینئر ترین جج جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کو 9 نومبر کو چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) کی حیثیت سے حلف لینے سے بازرکھا جائے۔

 سپریم کورٹ بنچ نے کہا کہ ہمیں کوئی وجہ دکھائی نہیں دی کہ اس کی سماعت کی جائے۔ قبل ازیں چیف جسٹس یو یو للت کی بنچ نے آمادگی ظاہر کی تھی کہ جمعرات کے بجائے آج ہی سماعت کرلی جائے۔

 جسٹس چندرچوڑ 9 نومبر کو 50 ویں چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے حلف لینے والے ہیں۔ درخواست مرسلین اے شیخ نامی شخص نے داخل کی تھی۔