جموں و کشمیر

کشتواڑ انکائونٹر میں جاں بحق سپاہی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

اطلاعات کے مطابق محاصرے میں تین سے چار جیشِ محمد سے وابستہ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) نالن پربھات آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو سنگھ پورہ جنگلاتی علاقے میں جاری انکائونٹر کے دوران اپنی جان قربان کرنے والے سپاہی گائکر سندیپ پانڈورنگ کو جمعہ کے روز شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ


ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونےو الے بہادر جوان کو پورے فوجی اعزاز کے گلہائے عقیدت نذر کرکے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ تقریب کے دوران فوجی جوانوں اور افسروں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوان کو خراج عقیدت پیش کیا۔


اس دوران جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گھنے جنگلاتی علاقے چھاترو-سنگھ پورہ میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشن جمعہ کو دوسرے روز بھی جاری ہے۔


اطلاعات کے مطابق محاصرے میں تین سے چار جیشِ محمد سے وابستہ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) نالن پربھات آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔