تلنگانہ

تلنگانہ کے کریم نگرضلع میں پی جی میڈیکل کی طالبہ نے خودکشی کرلی

تلنگانہ کے کریم نگرضلع میں پی جی میڈیکل کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔اس طالبہ کی شناخت آرتی ساہو کے طورپر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگرضلع میں پی جی میڈیکل کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔اس طالبہ کی شناخت آرتی ساہو کے طورپر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
ایل آر ایس درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری، فیس پر خصوصی رعایت
ورنگل پولیس کے نئے سونگھنے والے کتے فورس میں شامل، کمشنر کا معائنہ
پورے شعور کے ساتھ قرآن کے پیغام کو سمجھیں اور اس کی دعوت پر لبیک کہیں: جماعت اسلامی کے جلسہ استقبالِ رمضان

انتہائی اقدام کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔آرتی،کریم نگر کے پرتیما انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں پی جی سکنڈایئر کی تعلیم حاصل کر رہی تھی، اس نے مبینہ طور پر 30 جنوری کو کیڑے مار دوا کا استعمال کیا۔

دیگر طلباء نے اسے علاج کے لیے کالج کے اسپتال منتقل کیا۔ اس کی حالت بگڑنے پر اسے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے ہفتے کی رات آخری سانس لی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔