دہلی

بے رحمانہ زدوکوب کا ویڈیو ، دہلی پولیس کی از خود کارروائی پر مجبور (ویڈیو)

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر وائرل ایک ویڈیو پر اپنے طور پر کارروائی کرتے ہوئے اترپردیش پولیس نے غازی آباد میں ایک شخص کو بے رحمانہ زدوکوب کرنے پر ایک کانسٹبل کے خلاف کیس درج کیا اور اسے معطل کردیا۔

نئی دہلی: مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر وائرل ایک ویڈیو پر اپنے طور پر کارروائی کرتے ہوئے اترپردیش پولیس نے غازی آباد میں ایک شخص کو بے رحمانہ زدوکوب کرنے پر ایک کانسٹبل کے خلاف کیس درج کیا اور اسے معطل کردیا۔

متعلقہ خبریں
پولیس کی موجودگی میں وکیل کو دفتر میں گھس کر گولی مار دی گئی
کانسٹبل کے ساتھ بدزبانی پر ملزم کو20 دن جیل کی سزاء
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
نیپال سے ٹماٹر کی اسمگلنگ 4 کسٹمس عہدیدار معطل
لکھنؤ کے چلڈرن ہوم میں سردی سے 4 شیرخواروں کی اموات

کوی نگر کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی بی) ابھیشیک سریواستوا نے اس واقعہ کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کا انھیں پتہ چلا، جس میں دیکھا گیا کہ ایک کانسٹبل ایک شخص کو زدوکوب کررہا ہے۔

بعد ازاں پولیس کے آئی ٹی شعبہ نے بھی یہ ویڈیو شیئر کیا۔ کانسٹبل کی شناخت رینکو راجو کی حیثیت سے کی گئی، جو مدھوبن باپو دھام پولیس اسٹیشن پر تعینات ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے اپنے طور پر کارروائی کرکے کانسٹبل کے خلاف تعزیراتِ ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔

اے سی پی سریواستوا نے مزید بتایا کہ وہ متاثرہ شخص کا پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ حقائق کا پتہ چلایا جاسکے اور اسے زدوکوب کے بارے میں اس کا بیان درج کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ کسی کو بھی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہے۔