مہاراشٹرا

پھڈ نویس‘ مجھے ہلاک کرنے کی کوشش میں ہیں، منوج جرنگے کا چونکادینے والا بیان

پلٹ وارکرتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے نے جرنگے کو خبردارکیاکہ انہیں پھڈنویس تک پہنچنے کیلئے پارٹی ورکرس کی بڑی دیوار پارکرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوٹہ جہدکار اب کسی اور کی اسکرپٹ پڑھ رہے ہیں۔

ممبئی: مراٹھا کوٹہ جہدکار منوج جرنگے نے اتوار کے دن کہا کہ وہ ممبئی کی طرف مارچ کریں گے اور ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندرپھڈنویس کے بنگلہ کے باہراحتجاج کریں گے۔ انہوں نے پھڈنویس پرالزام عائد کیاکہ وہ انہیں ہلاک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حکومت، موسیٰ ریور پروجیکٹ کیلئے پُرعزم: بھٹی وکرمارکہ
مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے مجھے جیل میں ڈالنے کی 4مرتبہ سازش کی تھی: دیویندر پھڈنویس
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مراٹھا کوٹہ کارکن منوج جارنگے دواخانہ میں شریک
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم

 جالنہ کے موضع انترولی سارتی میں ایک گھنٹے کی تقریر کے آخر میں جس کے دوران انہوں نے پھڈنویس پرکئی الزامات عائد کئے ممبئی کوچ کرنے کے اعلان نے جرنگے کے حامیوں کو حیرت زدہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کو لالچ دی جارہی ہے اور بعض پر دباؤ ڈالاجارہا ہے کہ وہ میرے خلاف جھوٹے الزامات عائدکریں۔

ان سازشوں کے پیچھے پھڈنویس کا ہاتھ ہے۔ وہ مجھے مرواناچاہتا ہے۔ میں‘ سیدھے ساگربنگلہ (ممبئی کے مالابارہلز میں پھڈنویس کا سرکاری بنگلہ) کی طرف مارچ کرنے کو تیارہوں۔ اس اعلان نے جلسہ گاہ میں افراتفری مچادی۔ کوٹہ جہد کارکے حامیوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ بعض کارکنوں نے مائیک کھینچنے کی کوشش کی۔

جرنگے نے کہا کہ وہ اکیلے ممبئی مارچ کریں گے۔ انہیں صرف سہارے کیلئے ایک لاٹھی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 فروری کو مہاراشٹرا اسمبلی میں مہاراشٹرا کوٹہ کا بل منظورہوتے ہی ان پر الزامات عائد کئے گئے۔ جرنگے نے پوچھا کہ ان لوگوں کو میری نام نہاد غلطیاں اب کیسے دکھائی دینے لگیں؟۔

 کوٹہ جہد کار نے پھڈنویس کے برہمن حربوں کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ان کے الزامات سارے برہمنوں کے خلاف نہیں ہیں۔ جرنگے پاٹل نے ایک مقامی نیوزچیانل سے کہا کہ پھڈنویس نہیں چاہتا کہ کوئی اس سے زیادہ مشہور ہو۔ پھڈنویس کی وجہ سے  مراٹھا کارکنوں کے خلاف شکایتیں پرامن احتجاج کے باوجود درج ہوئیں۔

عدالت نے ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دی تھی توپھر پولیس نے شکایتیں کیوں درج کیں۔ منوج جرنگے نے کہا کہ میں مراٹھابرادری کو اوبی سی زمرہ میں شامل کرنے کے اپنے مطالبہ سے دستبردارنہیں ہوا ہوں۔ مجھے سیلائن کے ذریعہ زہردے کرمارنے کا منصوبہ بن رہا ہے۔

 یہ حکومت سیاسی حربوں کے ذریعہ بڑی برادریوں کی نفی کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ پلٹ وارکرتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے نے جرنگے کو خبردارکیاکہ انہیں پھڈنویس تک پہنچنے کیلئے پارٹی ورکرس کی بڑی دیوار پارکرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوٹہ جہدکار اب کسی اور کی اسکرپٹ پڑھ رہے ہیں۔

منوج جرنگے کو سیاست میں آناچاہئیے لیکن انہیں پھڈنویس کے خلاف ایسے الزامات عائد نہیں کرنے چاہئیے۔ انہیں اتنی نچلی سطح پر نہیں آناچاہیئے۔ ممبئی بی جے پی رکن اسمبلی اتل بھٹکلکر نے کہا کہ جرنگے کا اصل چہرہ اب سب کے سامنے آگیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت مہاراشٹرا مراٹھابرادری کو 10 فیصد ریزرویشن دے چکی ہے۔ اس کے باوجود احتجاج کیوں جاری ہے؟۔ پھڈنویس 5 سال چیف منسٹر رہے اور ہرکوئی انہیں جانتا ہے۔

 جرنگے کے الزامات سے  ان کی امیج پراثرپڑنے والا نہیں۔مراٹھابرادری کو 10 فیصد کوٹہ تعلیم اور نوکریوں میں دینے کا بل 20 فروری کو ریاستی اسمبلی میں منظورہوا تھا۔