مہاراشٹرا

مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے مجھے جیل میں ڈالنے کی 4مرتبہ سازش کی تھی: دیویندر پھڈنویس

ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا دیوندر پھڈنویس نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں پچھلی مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت نے انہیں جھوٹے کیسس میں گرفتار کرنے کی سازش ایک بار نہیں بلکہ 4مرتبہ کی گئی تھی۔

ممبئی: ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا دیوندر پھڈنویس نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں پچھلی مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت نے انہیں جھوٹے کیسس میں گرفتار کرنے کی سازش ایک بار نہیں بلکہ 4مرتبہ کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
اجیت پوار کی دیویندر پھڈنویس سے ملاقات
امیت شاہ کے ”تلوے چاٹنے“ کے ریمارک پر تنازعہ

پھڈنویس جو پچھلی حکومت کے دوران مہاراشٹرا اسمبلی میں قائد اپوزیشن تھے، ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے اِس الزام پر ردعمل ظاہر کررہے تھے کہ سابق میں انہیں مختلف کیسس میں پھنسانے کی کوشش ہوئی تھی۔

پھڈنویس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پرمبیر سنگھ نے میری اور بی جے پی قائدین کی گرفتاری کی کوششوں کے تعلق سے جو دعویٰ کیا ہے وہ سچ ہے۔ ممبئی پولیس کے سابق سربراہ نے صرف ایک واقعہ کا ذکر کیا ہے، لیکن مجھے گرفتار کرنے کی ایک بار نہیں بلکہ 4مرتبہ کوشش کی گئی۔

مجھے فرضی کیسس میں گرفتار کرنے کی سازش کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کا ویڈیو ثبوت بھی سی بی آئی کو دیا تھا۔ آج بھی ہمارے پاس ڈھیر سارا ویڈیو ثبوت موجود ہے۔ مہاوکاس اگھاڑی دورہ حکومت میں بعض عہدیداروں کو ٹھیکہ دیا گیا تھا کہ وہ ہمارے قائدین جیسے میں، گریش مہاجن، پروین داریکر کو جیل میں ڈال دیں۔

سینئر بی جے پی قائد نے دعویٰ کیا کہ بعض عہدیداروں نے یہ کنٹراکٹ لے لیا، لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے کیونکہ ان کے ساتھیوں نے ان کا ہاتھ بٹانے سے انکار کردیا تھا۔

قبل ازیں سابق پولیس کمشنر ممبئی پرمبیر سنگھ نے الزام عائد کیا کہ مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے ان پر دباؤ ڈالا تھا کہ نہ صرف پھڈنویس بلکہ اس وقت کے وزیرشہری ترقیات اور موجودہ چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کو دیگر بی جے پی قائدین کے ساتھ گرفتار کرلیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ این سی پی ایس پی سربراہ شردپوار کے بنگلہ سلور اوک اور ماتوشری میں بھی میٹنگس ہوئی تھیں۔ ماتوشری شیوسینا یو بی ٹی سربراہ ادھوٹھاکرے کا بنگلہ ہے۔ پرمبیر سنگھ نے کہا کہ سلوراوک والی میٹنگ میں انیل دیشمکھ نے مجھ پر اپوزیشن کے خلاف کارروائی کے لئے دباؤ ڈالا تاہم میں نے انکار کردیا کہ کسی کے بھی خلاف میں جھوٹا کیس نہیں کرسکتا۔

a3w
a3w