تعلیم و روزگار

رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

انہوں نے JNAFAU کی وائس چانسلر پروفیسر کویتا دریانی راؤ اور جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد (JNTUH) کے میکا نیکل انجینئرنگ کے پروفیسر اور رجسٹرار پروفیسر منظور حسین کی رہنمائی میں اپنا تحقیقی کام مکمل کیا ہے۔

حیدرآباد:جواہر لال نہرو آرکیٹیکچر اینڈ فائن آرٹس یونیورسٹی (JNAFAU) حیدرآباد نے رضا احمد خان کو ان کے مقالے  ”ہندوستان کی جدید عمارات میں بہتر ایر کوالٹی کے لئے ایر کنڈیشننگ ڈیزائن، آپریشن و مینٹیننس کی حکمت عملی کا جائزہ “The Evaluation of HVAC Systems Design, Operation and Maintenance Strategies for Improved IAQ in India”  کے لئے ڈاکٹر آف فلاسفی (Ph.D.) کی ڈگری سے نوازا ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈان ہائی اسکول: جدید تعلیمی نظام کا درخشاں ستارہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد

 انہوں نے JNAFAU کی وائس چانسلر پروفیسر کویتا دریانی راؤ اور جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد (JNTUH) کے میکا نیکل انجینئرنگ کے پروفیسر اور رجسٹرار پروفیسر منظور حسین کی رہنمائی میں اپنا تحقیقی کام مکمل کیا ہے۔ پروفیسر سنتھانم کمار، ڈائریکٹر آف ایوالیویشن، JNAFAU ان کی ڈاکٹریٹ ریسرچ کمیٹی کے رکن تھے۔