کرناٹک
ٹرینڈنگ

سرکاری ہاسپٹل کے آپریشن تھیٹر میں دلہا دلہن کی پری ویڈنگ شوٹنگ، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابھیشیک تھیٹر میں مریض کا آپریشن کر رہے ہیں جبکہ ان کی منگیتر معاونت فراہم کر رہی ہیں۔ اس موقع پر کیمرہ مین و دیگر عملہ موجود ہے۔

بنگلورو: کرناٹک کے سرکاری ہاسپٹل میں شادی کیلئے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

متعلقہ خبریں
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا
لڑکی کا برہنہ ویڈیو تیار کرنے پر کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالک کے خلاف کیس درج
گرو رندھاوا اور شہناز گل کاپہلا میوزک ویڈیوریلیز

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر اور ان کی منگیتر نے سرکاری ہاسپٹل کے آپریشن تھیٹر میں شادی کی پری ویڈنگ فوٹو شوٹ کروایا جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ کرناٹک حکومت نے ڈاکٹر کو فوری معطل کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔ ڈاکٹر کی شناخت ابھیشیک کے نام سے ہوئی جو ایک کنٹریکٹ فزیشن ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابھیشیک تھیٹر میں مریض کا آپریشن کر رہے ہیں جبکہ ان کی منگیتر معاونت فراہم کر رہی ہیں۔ اس موقع پر کیمرہ مین و دیگر عملہ موجود ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر وزارت صحت نے ڈاکٹر ابھیشیک کو عہدہ سے معطل کردیا گیا۔ حکومت نے کہا کہ سرکاری اسپتال ذاتی کاموں کیلیے نہیں بلکہ لوگوں کے علاج معالجے کیلئے ہوتے ہیں۔

وزیر صحت دنیش راؤ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے متعلقہ ڈاکٹروں اور عملہ کو ہدایت کی سرکاری اسپتالوں میں اس طرح کی حرکتوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ دنیش راؤ نے کہا کہ ڈاکٹر اور عملہ کو اپنے فرائض کی انجام دہی پر توجہ دینی چاہیے۔

a3w
a3w