کھیل
ٹرینڈنگ

ثانیہ مرزا کی ٹی شرٹ پر لکھے جملے سوشل میڈیا پر وائرل

ثانیہ مرزا کی ٹی شرٹ پر انگریزی زبان میں ایک جملہ لکھاہے جس نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ جملے کا اردو میں ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’مجھے محسوس ہوا کہ میں ٹھیک ہوجاؤں گی۔‘

حیدرآباد: ہندوستان کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ نئی فوٹوز شیئر کی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے حج کی ادائیگی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں
ثانیہ نے اذہان ملک کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی
ثانیہ مرزا کو شعیب سے علیحدگی کے بعد پاکستان میں زبردست تائید حاصل
اسرائیل کی جارحیت پر دنیا کی خاموشی سے ثانیہ حیران
ثانیہ مرزا کے شاندار کیریر کے اختتام پر ستائشوں کی بوچھاڑ

تصویریں دیکھ کر معلوم ہوتاہے کہ ثانیہ مرزا حج سے واپسی کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں صرف ’ہاں‘ لفظ کا استعمال کیاہے جبکہ ان کے اندر کی ساری کہانی ٹی شرٹ پر لکھا ہوا جملہ بیان کررہا ہے۔

 ثانیہ مرزا نے تصویروں میں سفید رنگ کی ٹی شرٹ، جینس اور نیلی کیپ پہنی ہوئی ہے۔ ثانیہ مرزا کی ٹی شرٹ پر انگریزی زبان میں ایک جملہ لکھاہے جس نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ جملے کا اردو میں ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’مجھے محسوس ہوا کہ میں ٹھیک ہوجاؤں گی۔‘ جس پر صارفین نے انشاء اللہ لکھا اور دعائیہ کمنٹس بھی لکھے۔

 واضح رہے کہ ثانیہ مرزا سے متعلق گزشتہ دنوں افواہیں زیرِ گردش تھیں کہ وہ ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سمیع سے شادی کرنے والی ہیں۔ تاہم بعدازاں ٹینس کھلاڑی کے والد نے ان افواہوں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تردید کردی تھی۔

a3w
a3w