کھیل

ثانیہ مرزا کو شعیب سے علیحدگی کے بعد پاکستان میں زبردست تائید حاصل

ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو پاکستانی عوام کی جانب سے زبردست تائید حاصل ہورہی ہے جب اُن کے سابق شوہر شعیب ملک نے گزشتہ ہفتہ یہ انکشاف کیا کہ اب وہ ٹی وی اداکارہ اور ماڈل ثناء جاوید سے شادی کرچکے ہیں۔

کراچی: ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو پاکستانی عوام کی جانب سے زبردست تائید حاصل ہورہی ہے جب اُن کے سابق شوہر شعیب ملک نے گزشتہ ہفتہ یہ انکشاف کیا کہ اب وہ ٹی وی اداکارہ اور ماڈل ثناء جاوید سے شادی کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ثانیہ نے اذہان ملک کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی
اسرائیل کی جارحیت پر دنیا کی خاموشی سے ثانیہ حیران
ثانیہ مرزا کے شاندار کیریر کے اختتام پر ستائشوں کی بوچھاڑ

سوشل میڈیا پر لوگوں نے ملک اور ثناء پر ملامت کی ہے جنہوں نے ایک باوقار شادی کو توڑ دیا ہے۔ کئی لوگوں نے ثانیہ کے فیصلہ کی تائید کی ہے جنہوں نے پاکستانی کرکٹر سے طلاق طلب کی ہے۔

جلتی آگ پر تیل چھڑکتے ہوئے ایک پاڈ کاسٹ نے نیوز چانل سماء ٹی وی میں دعویٰ کیا کہ ملک اور ثناء کے تعلقات چل رہے تھے اور یہ ناجائز دوستی شادی کے باوجود 3 سال سے چل رہی تھی۔

پاڈ کاسٹ نے مزید کہا کہ ثناء نے محض اِس لئے طلاق لی، اپنے سابق شوہر عمیر جیسوال سے جس کے بعد اُس نے ملک سے شادی کرلی۔

عمیر کو اِس بارے میں علم نہیں تھا لیکن ثانیہ مرزا اور اُن کا خاندان یہاں تک کہ ملک کا خاندان کو گزشتہ سال ہی اِس بارے میں معلوم ہوا، حالاں کہ مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی گئی،

لیکن ملک نے کسی کی بھی نہیں سنی۔ ملک اور ثانیہ کی شادی 2010ء میں بڑے شان و شوکت کے ساتھ حیدر آباد (انڈیا) میں ہوئی جب کہ ثناء اور جیسوال کی شادی 2020ء میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی۔

a3w
a3w