کھیل

وزیر اعظم مودی نے اولمپک کھلاڑیوں سے ملاقات کی

خاتون شوٹر منو بھاکر نے وزیراعظم کو اپنا پستول اور میڈل دکھایا۔ اس کے ساتھ سربجیت سنگھ اور سواپلن کسلے نے بھی وزیراعظم کو اپنے تمغے دکھائے۔ اس کے بعد وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کے بعد ہندوستانی اولمپک دستے کے کھلاڑیوں سے ملاقات اور بات چیت کی۔ آج یہاں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر مسٹر مودی نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں، خواتین نشانے باز منو بھاکر، سربجیت سنگھ اور سواپلن کسالے وغیرہ سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
منوبھاکر، اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کی پرچم بردار ہوں گی
وزیراعظم نے اومیش یادو کو خط لکھا
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
میربائی چانو بھی میڈل سے محروم، ہندوستانی اتھلیٹ کو ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں شکست
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے

 اس دوران ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی ہاکی اسٹکس، پی آر سریجیش کی جرسی اور اپنے تمغے دکھائے۔ خاتون شوٹر منو بھاکر نے وزیراعظم کو اپنا پستول اور میڈل دکھایا۔ اس کے ساتھ سربجیت سنگھ اور سواپلن کسلے نے بھی وزیراعظم کو اپنے تمغے دکھائے۔ اس کے بعد وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور کھلاڑیوں نے اپنے تجربات ان کے ساتھ شیئر کئے۔

a3w
a3w