تلنگانہ

کارکی ٹکر سے 2 سینی ٹیشن خواتین ورکرس ہلاک

زخمیوں کو علاج کے لئے میدک ایریا اسپتال منتقل کردیاگیا۔حادثہ کا یہ منظر قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیاجس میں دکھایاگیا ہے کہ اچانک تیز رفتار کار بے قابو کار نے ان ورکرس کو ٹکر دیدی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میدک بلدیہ کے دفتر کے سامنے کار نے سینی ٹیشن ورکرس کو ٹکر دیدی۔اس حادثہ میں دو سینی ٹیشن خاتون ورکرس ہلاک اور مزید دوشدید زخمی ہوگئیں۔پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

زخمیوں کو علاج کے لئے میدک ایریا اسپتال منتقل کردیاگیا۔حادثہ کا یہ منظر قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیاجس میں دکھایاگیا ہے کہ اچانک تیز رفتار کار بے قابو کار نے ان ورکرس کو ٹکر دیدی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔