حیدرآباد

پولیس نے پرانا شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں تلاشی مہم چلائی

پولیس نے پرانا شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں تلاشی مہم چلائی۔کل شب چلائی گئی اس مہم کا مقصد عوامی بھروسہ میں اضافہ اور جرائم کی روک تھام کے لئے چوکسی تھا۔

حیدرآباد: پولیس نے پرانا شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں تلاشی مہم چلائی۔کل شب چلائی گئی اس مہم کا مقصد عوامی بھروسہ میں اضافہ اور جرائم کی روک تھام کے لئے چوکسی تھا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر قمار بازی اور سٹہ عروج پر!
پولیس کی تلاشی مہم: عوام بھاری رقم کے ساتھ بازار جانے سے خوف زدہ
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم


اس مہم کے دوران پولیس نے روڈی شیٹرس اور جرائم کی وارداتوں میں ملوث افراد کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کردی ہے تاکہ جرائم کی وارداتوں کی روک تھام میں مدد مل سکے۔


ساوتھ زون ڈی سی پی کی نگرانی میں چلائی گئی اس مہم کے دوران روڈی شیٹرس کو انتباہ دیاگیا کہ جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ساتھ ہی رات دیر گئے تک کھلی رکھی جانے والی ہوٹلوں کے مالکین کی کونسلنگ بھی کی گئی۔پولیس نے گاڑیوں پر جانے والے افراد کی گاڑیوں کے دستاویزات کی بھی تنقیح کی۔