سوشیل میڈیاشمالی بھارت

عارف اور سارس کی دوستی، برے وقت سے شروع ہوا دوستی کا انوکھا سفر ، ویڈیو دیکھیں

عارف امیٹھی کا رہنے والا ہے۔ چند روز قبل عارف نے ایک سارس کو زخمی حالت میں پایا اور علاج کیلئے گھر لے آیا۔ عارف کا خیال تھا کہ اب سارس اڑ جائے گا لیکن سارس نے سوچا کہ یہ دوستی برقراررکھنی چاہئے۔

نئی دہلی: فلمی دنیا میں جئے اور ویرو کی دوستی سدابہار ہے لیکن انسانوں نے جانوروں میں بھی ساتھی پایا ہے۔ کتوں اور بلیوں سے انسانوں کی دوستی کے بارے میں آپنے بہت سنا اوردیکھا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
منیش سسوڈیہ کو تہاڑ جیل سے ایل این جے پی لے جایاگیا
بیٹے کی لاش حوالے نہ کرنے پر ماں کو تھپڑ مارنے کا صدمہ انگیز واقعہ

طوطوں سے لیکر گائے اور بیل تک انسانوں کی دوستی سے تو آپ واقف بھی ہوں گے لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کسی آدمی کی کھلے آسمان تلے سارس سے دوستی ہوئی ہے؟ انسانوں اور سارس کی دوستی نایاب ہے، یہی وجہ ہے کہ آس پاس کے علاقوں میں اس کا چرچکا ہے۔

عارف امیٹھی کا رہنے والا ہے۔ چند روز قبل عارف نے ایک سارس کو زخمی حالت میں پایا اور علاج کیلئے گھر لے آیا۔ عارف کا خیال تھا کہ اب سارس اڑ جائے گا لیکن سارس نے سوچا کہ یہ دوستی برقراررکھنی چاہئے۔

عارف نے بتایاکہ سارس کی مخلوق جب آتی ہے تو وہ گھر میں چھپ جاتی ہے۔ اگرچہ ایک یا دو بار جب وہ ان کے ساتھ گیا تو پھر بھی شام تک واپس آگیا۔ عارف نہ صرف اس سارس کے ساتھ رہتا ہے، اسے اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتا ہے، اس کے ساتھ رقص بھی کرتا ہے۔ یہی نہیں عارف جب بھی کام سے باہر جاتا ہے تو سارس بھی اس کے پیچھے ہوا میں سفر کرتا نظر آتا ہے۔ اس نے بتایاکہ جب میں موٹر سائیکل چھوڑتا ہوں تو یہ 25-30 کیلو میٹر تک اڑ کر ساتھ جاتی ہے اور واپس بھی آتی ہے۔

عارف کے مطابق وہ اُسے روزانہ صبح دو انڈے کھلاتاہے۔ دن بھر روٹی، چاول اور سبزیاں کھاتا ہے۔ یہ سارس عاف کے بارے میں بہت مثبت ہے۔ عارف کے علاوہ کسی میں اس کو چھونے کی ہمت نہیں ہے۔ اس وقت عارف اور سارس کی یہ دوستی علاقہ میں مشہور ہوکر ایک مثال قائم کررہی ہے۔

a3w
a3w