حیدرآباد

حیدرآباد کے تاریخی چارمینار کے قریب پولیس کا فلیگ مارچ

اس فلیگ مارچ کاآغازشاہ علی بنڈہ سے ہوا جس میں پنچ محلہ، مکہ مسجد،چارمینار، پتھرگٹی،مدینہ بلڈنگ، ہائی کورٹ،موسی باولی جنکشن اورلاڈبازار کا احاطہ کرتے ہوئے یہ فلیگ مارچ دوبارہ چارمینار پہنچا۔

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر شہرحیدرآباد کے تاریخی چارمینار کے قریب پولیس کا فلیگ مارچ منعقد کیاگیا۔پولیس نے بتایا کہ اس فلیگ مارچ میں سی آرپی ایف مہیلاپلاٹون نے بھی حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

اس فلیگ مارچ کاآغازشاہ علی بنڈہ سے ہوا جس میں پنچ محلہ، مکہ مسجد،چارمینار، پتھرگٹی،مدینہ بلڈنگ، ہائی کورٹ،موسی باولی جنکشن اورلاڈبازار کا احاطہ کرتے ہوئے یہ فلیگ مارچ دوبارہ چارمینار پہنچا۔ پولیس نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذہوگیا ہے۔

اس موقع پرلااینڈآرڈرکے مسائل پیداکرنے اورجرائم کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

رمضان میں کسی بھی قسم کی غیرسماجی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جیب کترنے، دیگر غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو بھی انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

a3w
a3w