دہلی

بدھ کو بھی لوک سبھا میں وقفہ سوال مکمل نہیں ہو سکا

لوک سبھا میں سیکورٹی میں لاپرواہی کے معاملے پر حزب اختلاف کے بیشتر ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف چار ارکان کے پلے کارڈ اٹھائے اور نعرے لگانے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی بدھ کو دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں سیکورٹی میں لاپرواہی کے معاملے پر حزب اختلاف کے بیشتر ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف چار ارکان کے پلے کارڈ اٹھائے اور نعرے لگانے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی بدھ کو دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے
سخت سیکوریٹی کے درمیان بیالٹ یونٹس تانڈور منتقل

آج جیسے ہی لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی، اپوزیشن کے چار ارکان تختیاں لے کر نعرے بازی شروع کردی۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے وقفہ سوال شروع کیا۔

وقفہ سوال معمولی ہنگامہ آرائی کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ اس کے بعد صدر نے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے اے ایم عارف، کیرالہ کانگریس کے سی تھامس اور جے ڈی یو کی کویتا سنگھ اور وجے کمار کے نام لے کر انہیں خبردار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو خبردار کرتا ہوں کہ اپنی اپنی جگہ پر بیٹھ جائیں۔ تختیاں لے کر ایوان میں آنا مناسب نہیں ہے۔ لوک سبھا اسپیکر کے انتباہ کے باوجود ارکان کھڑے رہے جس کے بعد ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

a3w
a3w