حیدرآباد

منگل ہاٹ میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم، 14روڈی شیٹرس زیرحراست

پولیس نے ساتھ ہی 14روڈی شیٹرس کو بھی حراست میں لے لیا۔ساوتھ ویسٹ زون کے ڈی سی پی اُودے کمارریڈی نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر یہ مہم چلائی جارہی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس نے کل شب گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔اس مہم میں 150ملازمین پولیس نے دس گروپس تشکیل دیتے ہوئے اس میں حصہ لیا۔پولیس نے نامناسب دستاویزات پر 23بائیکس،غیر قانونی فلنگ کئے جانے والے 15گیس سلنڈرس اور24لیٹر شراب کو ضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

پولیس نے ساتھ ہی 14روڈی شیٹرس کو بھی حراست میں لے لیا۔ساوتھ ویسٹ زون کے ڈی سی پی اُودے کمارریڈی نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر یہ مہم چلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے خوف کو دور کرنے اور مناسب لا اینڈ آرڈر کیلئے یہ مہم چلائی گئی۔عوام کی سلامتی اور ان میں بھروسہ پیداکرنا بھی اس کا مقصد تھا۔