حیدرآباد

کووڈ معاملات، کم قوت مدافعت والے احتیاط کریں: سپرنٹنڈنٹ گاندھی ہاسپٹل

حیدرآباد کے گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راو نے کہا ہے کہ سردی کے موسم میں وائرل امراض یا کوویڈ کے معاملات تیزی کے ساتھ پھیلتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں روزبروزکورونا کے معاملات میں اضافہ درج کیاجارہا ہے۔گذشتہ چند دنوں سے کورونا کے کیسس میں اضافہ اور مرکزی حکومت کی اڈوائزری کے بعد ریاست میں چوکسی اختیار کی گئی ہے۔سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے علحدہ وارڈس قائم کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

اسی دوران حیدرآباد کے گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راو نے کہا ہے کہ سردی کے موسم میں وائرل امراض یا کوویڈ کے معاملات تیزی کے ساتھ پھیلتے ہیں۔کوویڈ کے پھیلنے اورانفکشن کی شرح زیادہ ہونے کے سبب خطرہ والے گروپس اورکم قوت مدافعت والوں کو لازمی طورپر احتیاط کرنا چاہئے۔

a3w
a3w