تلنگانہ
پولیس نے چلو پرجابھون احتجاج کو ناکام بنادیا، کئی کسان زیر حراست
ان کسانوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب وہ پرامن احتجاج کر رہے ہیں تو ان کے ساتھ مجرموں یا دہشت گردوں جیسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: بغیر کسی شرط کے مکمل قرضہ جات کی معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے چلوبرجابھون احتجاج کو ناکام بناتے ہوئے تلنگانہ کے کئی مقامات پر پولیس نے کسانوں کو حراست میں لے لیا۔ریاست کے کئی مقامات سے یہ کسان، پرجابھون کی سمت جانے کی کوشش کررہے تھے۔
ان کسانوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب وہ پرامن احتجاج کر رہے ہیں تو ان کے ساتھ مجرموں یا دہشت گردوں جیسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے۔ کئی کسانوں نے گرفتاریوں کے باوجود پرگتی بھون پہنچنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
حکومت کے اقدامات پر برہمی کا اظہار کیا اور اس پر ان کی آواز کو دبانے کا الزام لگایا۔ کسانوں کے بغیر ایک قوم ترقی نہیں کر سکتی جیسے نعرے لگاتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا۔