سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

دلت دولہے کی بارات کیلئے پولیس کا کڑا پہرہ (ویڈیو)

راجستھان کے ضلع اجمیر میں ایک دلت دولہے کی بارات پولیس کے کڑے پہرہ میں نکالی گئی کیونکہ دولہے والے اس اندیشہ کے تحت اڈمنسٹریشن سے رجوع ہوئے تھے کہ اعلیٰ ذات کے ہندو‘ دلت دولہے کا گھوڑی پر سوار ہوکر بارات نکالنا برداشت نہیں کریں گے۔

جئے پور: راجستھان کے ضلع اجمیر میں ایک دلت دولہے کی بارات پولیس کے کڑے پہرہ میں نکالی گئی کیونکہ دولہے والے اس اندیشہ کے تحت اڈمنسٹریشن سے رجوع ہوئے تھے کہ اعلیٰ ذات کے ہندو‘ دلت دولہے کا گھوڑی پر سوار ہوکر بارات نکالنا برداشت نہیں کریں گے۔

تقریباً 200 پولیس والوں کی موجودگی نے منگل کے دن یہ بارات یقینی بنائی۔ اجمیر کی سپرنٹنڈنٹ پولیس وندیتا رانا نے کہا کہ دلت دولہے کی فیملی نے پولیس سے رجوع ہوکر کہا تھا کہ انہیں بارات کے دوران گڑبڑ کا اندیشہ ہے۔ گاؤں میں ایک میٹنگ کی گئی اور دیہاتیوں نے تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ پولیس کے کڑے پہرہ میں بارات نکالی گئی۔ دولہے کے باپ نے کہا کہ اگر ہم ڈرکر چپ رہے تو کیسے چلے گا۔ ہم پڑھے لکھے لوگ ہیں۔ ماضی میں دلت دولہوں کی بارات کے دوران ناخوشگوار واقعات پیش آئے تھے اسی لئے ہم نے پولیس کی مدد لی۔

دولہے والوں نے تاہم ڈی جے اور آتشبازی سے پرہیز کیا۔ سکریٹری مانووکاس عوام ادھیکار کیندر سنستھان رمیش چند بنسل نے بھی تعاون کیا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں قومی انسانی حقوق کمیشن کو لکھنے کے علاوہ مقامی پولیس سے بھی رجوع کیا۔