تلنگانہ
سیاست اور ترقی الگ الگ ہوتے ہیں:وزیرٹرانسپورٹ تلنگانہ
مانیرواگو پر ہائی لیول پل کی تعمیر کے لئے کوشش کرکے 77 کروڑ کی منظوری حاصل کرنے پر پونم نے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب کے تعاون سے ہی مانیرواگو پر پل کی تعمیر کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکرنے کہا ہے کہ کریم نگر ضلع کی ترقی کے لئے تمام مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے ضلع کے چیتنیہ پوری کی مندر میں مرکزی وزیر بنڈی سنجے سے ملاقات کی۔
پونم نے اس موقع پر کہا کہ سیاست الگ ہے اور ترقی الگ۔
مانیرواگو پر ہائی لیول پل کی تعمیر کے لئے کوشش کرکے 77 کروڑ کی منظوری حاصل کرنے پر پونم نے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب کے تعاون سے ہی مانیرواگو پر پل کی تعمیر کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
بنڈی سنجے نے کہا کہ عوام کی پُرزور خواہش اور مقامی رکن اسمبلی کے عزم نے انہیں آگے بڑھنے کے لئے حوصلہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں شکریہ کی ضرورت نہیں بلکہ سب کو ترقی کے لئے مل جل کر آگے بڑھنا چاہیے۔