شمالی بھارت
راجستھان اسمبلی انتخابات کی پولنگ جاری
محکمہ الیکشن کے مطابق ریاست میں ووٹنگ کے پہلے چار گھنٹوں میں 24.74 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ جس میں دھول پور ضلع میں سب سے زیادہ 30.25 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

جے پور: راجستھان میں اسمبلی عام انتخابات 2023 کے لیے ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور صبح 11 بجے تک تقریباً 25 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔
محکمہ الیکشن کے مطابق ریاست میں ووٹنگ کے پہلے چار گھنٹوں میں 24.74 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ جس میں دھول پور ضلع میں سب سے زیادہ 30.25 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
اس کے علاوہ جے پور میں 25.19 فیصد، جودھپور میں 22.58، الور میں 26.15، ڈنگر پور میں 21.57، ادے پور میں 21.07، اجمیر میں 25.13، گنگا نگر میں 22.82 فیصد،ہنومان گڑھ 29.16، الور 26.15، بانسواڑہ 26.37، باران 28.91، باڑمیر 22.11،
بھرت پور 27، بھیلواڑہ 23.85، بیکانیر 24.52، بُندی 25.42،چتور گڑھ میں 24.87 فیصد اور چورو میں 25.09 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اسی طرح دیگر اضلاع کے ووٹرز نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔