شمالی بھارت
راجستھان کے لوک سبھا حلقہ دودھوا کھردمیں دوبارہ پولنگ شروع
راجستھان میں لوک سبھا عام انتخابات-2024 کے تحت باڑمیر لوک سبھا حلقہ کے دودھوا کھرد گاؤں کے پولنگ بوتھ نمبر 50 پر سخت حفاظتی انتظامات کےساتھ آج صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوئی ۔

باڑمیر: راجستھان میں لوک سبھا عام انتخابات-2024 کے تحت باڑمیر لوک سبھا حلقہ کے دودھوا کھرد گاؤں کے پولنگ بوتھ نمبر 50 پر سخت حفاظتی انتظامات کےساتھ آج صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوئی ۔
گرمیوں کے موسم کی وجہ سے صبح پولنگ شروع ہوتے ہی ووٹروں نے پولنگ بوتھ پر قطاریں لگانا شروع کر دیں۔ ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی اور اس دوران 1294 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔