آندھراپردیش

تلگودیشم لیڈرکے نانی کی وائی ایس آرکانگریس میں شمولیت کاامکان

کے نانی نے ان کے تئیں تلگودیشم قیادت کی ناراضگی کے بعد لوک سبھا اور تلگودیشم کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔نانی کی دختر کے سویتا نے بھی تلگودیشم سے استعفی دے دیا۔

حیدرآباد: رکن پارلیمنٹ و تلگودیشم پارٹی کے لیڈرکے نانی امکان ہے کہ ریاست کی اصل حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔امکان ہے کہ وہ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
میرا بھائی، راج شیکھر ریڈی کا جانشین نہیں : شرمیلا
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے

 اوررسمی طورپربرسراقتدارپارٹی میں شامل ہوجائیں گے جو انہیں حلقہ لوک سبھا وجئے واڑہ سے امیدوار بنائے گی۔انہوں نے ان کے تئیں تلگودیشم قیادت کی ناراضگی کے بعد لوک سبھا اور تلگودیشم کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔نانی کی دختر کے سویتا نے بھی تلگودیشم سے استعفی دے دیا۔