حیدرآباد

تلنگانہ کانگریس کے کارگذارصدر جگاریڈی اچانک دہلی روانہ

میڈیا کو اس ملاقات کی تفصیلات سے دوررکھاگیا۔چہارشنبہ کو وہ قومی دارالحکومت روانہ ہوگئے۔بتایاجاتا ہے کہ جگاریڈی ایم ایل سی یا پھر تلنگانہ کانگریس کا سربراہ بنائے جانے کے خواہشمند ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگذارصدرو سابق رکن اسمبلی جگاریڈی اچانک دہلی روانہ ہوگئے۔بتایاجاتا ہے کہ منگل کو انہوں نے وزیراعلی ریونت ریڈی سے خصوصی ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق تقریبا 20منٹ تک ہوئی اس ملاقات میں مختلف امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا

تاہم میڈیا کو اس ملاقات کی تفصیلات سے دوررکھاگیا۔چہارشنبہ کو وہ قومی دارالحکومت روانہ ہوگئے۔بتایاجاتا ہے کہ جگاریڈی ایم ایل سی یا پھر تلنگانہ کانگریس کا سربراہ بنائے جانے کے خواہشمند ہیں۔

علاوہ ازیں میدک لوک سبھا حلقہ سے ان کے بیٹے جئے ریڈی یا پھر ان کی بیوی کو امیدوار بنانے،سنگاریڈی ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی صدر کا عہدہ دینے یا پھر نرمل سے مقابلہ کی اطلاعات ہیں۔سمجھاجاتا ہے کہ دہلی میں ان امور پر اعلی قیادت سے ان کا تبادلہ خیال ہوگا۔

a3w
a3w